جامعہ ریاض الجنتہ میں عیدمیلادلنبیۖ کی روح پرورتقریب
Wed, 02/16/2011 - 22:34 — adminٹورانٹو (سٹاف رپورٹر )محترم قاضی بشیر الدین فاروقی صاحب کی زیر نگرانی اس سال بھی ایک روح پرور محفل کا انعقاد سبز گنبد کے مکیں 'حضور رحمتہ العالمین ' نبی مکرم کی ذات بابرکت سے قلبی تعلق کے اظہار کے لئے کیا گیا جو توقع سے بڑھ کر کامیاب رہی۔ عاشقانِ رسولِ محترم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ایک بڑی تعداد شام چار بجے ہی سے ہال پر پہنچنا شروع ہوگئی تھی۔ مسجد کے امام صاحب کی تلاوت کلام پاک سے اس پرنور تقریب کا آغاز ہوا۔ مقررین نے حضور پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حیات طیبہ پر مضصل روشنی ڈالی جن میں شیخ الفیصل عبدالرزاق نے انگریزی اور جناب علی فاروقی نے اردو میں بیان دیا۔ شہر کے معروف نعت خوان حضرات نے حضور پاک کی خدمت عالیہ میں نذرانہ عقیدت و محبت پیش کیا جن میں مسعود خان ' شکیل احمد' آعظم صاحب' قاری یوسف شامل ہیں۔ اس موقع مشہور قوال حسین برادرز کے تجمل' اجمل اور عاشق حسین نے جذب و مستی کا خوب رنگ جمایا اور شرکائے محفل معیاری کلام اور سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے اپنی بے پناہ عقیدت کے پاکیزہ احساس سے سرشار ہوتے رہے۔ محترم قا ضی بشیر الدین صاحب نے رقت انگیز دعا فرمائی اور حاضرین محفل کے لئے لنگر کا بہترین انتظام بھی کیا گیا تھا بریانی کنگ کے ارشد صاحب نے لذت ِ کام و دہن کا خاص خیال رکھا اس محفل کی شاندار کامیابی پر میڈیا کے علاوہ اظہر علی ' ضمیر احمد اور محمد خان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

