تین لاکھ افراد سالانہ ٹی بی کا شکار
Wed, 02/15/2012 - 00:57 — niyar
ٹی بی قابل علاج مرض ہے، اگر پابندی سے علاج کیا جائے تو اس مرض پر بہت جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔ دنیا میں ایک تہائی لوگ ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہیں ۔ دنیا میں نو ملین لوگ سالانہ ٹی بی مرض کے شکار ہوجاتے ہیں جبکہ پاکستان میں سالانہ تین لاکھ افراد ٹی بی کے شکار ہو جاتے ہیں۔ ٹی بی ایک وائرس ہے جو سانس لینے کی ذریعے انسان کے سینے میں داخل ہو کر زخم بنا دیتا ہے اور مریض ٹی بی کا شکار ہو جاتا ہے۔ ٹی بی کی کئی اقسام ہیں جن میں دماغی ، ہڈیوں اور پھیپھڑ وں کی ٹی بی ، گردوں اوردل کی ٹی بی شامل ہیں ان میں سب سے خطرناک ٹی بی پھیپھڑوں کی ہے۔ بروقت اور آٹھ مہینے بغیر ناغے کے علاج کیا جائے تو ٹی بی سے شکار مریض مکمل طورپر صحت مند ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اگر کھانسی کا دورانیہ تین ہفتوں سے تجاوز کرجائے تو مریض کو قریبی ہسپتال یا ٹی بی مراکز سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ اسی صورت میں کھانسی کے مرض میں مبتلا شخص میں دس فیصد ٹی بی مرض کے امکانات ہوتے ہیں ۔


Post new comment