تمام ٹیموں کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، لوونسنٹ




لاہور: ہانگ کانگ کرکٹ ٹیم کے کوچ اور نیوزی لینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر لوونسنٹ نے پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں کیلئے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک کی ٹیموں کو یہاں آکر کھیلنا چاہیے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے لوونسنٹ نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے تھے تب کراچی میں بم دھماکے کا افسوناک واقعہ ہوا تھا اب وہ یہاں ہانگ کانگ کے کوچ کی حیثیت سے کوچنگ کورس میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانیوں کے مہمان نوازی سے بے حد خوش ہیں اور انہیں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش  نہیں ہے۔ وہ دنیائے کرکٹ کی ٹیموں سے کہیں گے کہ پاکستان آکر کھیلیں تاکہ یہاں بین الاقوامی کرکٹ ہوسکے۔ لوونسنٹ نے یو اے ای میں انگلش ٹیم کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس فتح میں سپین اٹیک نے عمدہ پرفارمنس دکھائی تاہم انگلینڈ کو آسان حریف نہیں لینا چاہیے کیونکہ وہ آخری ٹیسٹ میں بائونس بیک کر سکتے ہیں۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.