تلاش کے ڈسٹری بیوشن رائٹس نوے کروڑ میں فروخت
Wed, 02/01/2012 - 07:14 — niyar
ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم تلاش کے ڈسٹری بیوشن رائٹس نوے کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے عامر خان کی فلم تلاش ریلیز سے پہلے ہی شاہ رخ کی ڈان ٹو پر سبقت لے جاتی نظر آرہی ہے، پہلی جھلک دکھلاتے ہی تلاش ڈان ٹو پر دس کروڑ روپے کی بازی لے گئی ہے، ڈان ٹو کے ڈسٹری بیوشن رائٹس اسی کروڑ روپ میں فروخت ہوئے تھے جبکہ عامر کی تلاش ریلیز سے پہلے ہی کسی نئے ریکارڈ کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئی ہے، فلم کی کاسٹ میں کرینہ کپور، رانی مکھرجی اور عامر خان جیسے بڑے بالی ووڈ آئی کون ہیں.لیکن جو بھی ہو نوے کروڑ روپے کے اس سودے نے پروڈیوسر اور عامر خان پر دبائو میں اضافہ کر دیا ہے، فلم کی ریلیز کے بعد صورت حال یقینا دلچسپ ہوگی اور شائقین کی پسندیدگی کے علاوہ لگائی گئی رقم کی واپسی بھی بڑا چیلنج ہوگی.


Post new comment