بھارت: ٹرین کی بلڈوزر کیساتھ ٹکر 3 مسافر ہلاک




گوہاٹی: بھارتی ریاست آسام میں ایک مسافر ٹرین اور بلڈوزر کے مابین ٹکر سے تین افراد ہلاک سولہ افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا نے ریلوے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ آسام کے ریاستی دارالحکومت گوہاٹی میں ایک مسافر ٹرین پٹری پر موجود ایک بھاری بھر کم بلڈوزر سے اس وقت ٹکرا گئی جب ایک ریلوے کراسنگ پر بلڈوزر پٹری عبور کرتے ہوئے پھنس گیا تھا بلڈوزر سے ٹکرانے کے باعث ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سولہ دیگر زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے بوگیوں میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمی افراد کو گوہاٹی ہسپتال منتقل کردیا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.