بھارت ایران تعلقات، امریکہ کے منہ پر طمانچہ، نکولس
Mon, 02/20/2012 - 19:55 — farooq
واشنگٹن: امریکی سابق نائب وزیر خارجہ نکولس برنز نے کہا ہے کہ بھارت کا ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا فیصلہ امریکہ کے منہ پر طمانچہ ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کے حوالے سے بھی سنگین مایوسی کا اقدام ہے۔ غیر ملکی خبررسا ںادارے کے مطابق اپنے ایک مضمون میں سیاسی امور کے لئے امریکی نائب وزیر خارجہ نکولس برنز نے کہا کہ یہ بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے میں کردار ادا کرنے والے ہمارے چیمپئن کے لئے انتہائی مایوس کن خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اس اقدام سے ہمارے تین سابق صدور کی وہ تمام تر کوششیں رائیگاں ہوجانے کا خدشہ ہے جو انہوں نے بھارت کے ساتھ سٹرٹیجک پارٹنر شپ کے قیام کے لئے کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عالمی اقدامات سے واک آئوٹ کا فیصلہ نہ صرف امریکہ کے منہ پر طمانچہ ہے بلکہ اس نے انکے بڑھنے کے لئے بھارت کی اہلیت پر بھی سوالیہ نشانہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت امریکہ کے ساتھ مستقبل کے تعلقات کے حوالے سے اپنی ترجیحات واضح طور پر سامنے لے آئے اور وہ ایران جیسے اہم ایشوز بارے بھی اپنا موقف کھل کر بتا دے۔


Post new comment