بھارتی کمپنی سہارا نے ٹیم کی سپانسر شپ ختم کر دی
Sat, 02/04/2012 - 13:51 — waseem
نئی دہلی: بھارت کی سہارا کمپنی نے آئی پی ایل فائیو میں بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کا متبادل دینے پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کی سپانسر شپ ختم کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سہارا کمپنی کو آئی پی ایل فائیو میں شفافیت پر تحفظات ہیں، کمپنی نے بھارتی کرکٹ ٹیم سے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں بھارتی بلے باز یوراج سنگھ کے متبادل کھلاڑی دیا جائے، متبادل کھلاڑی نہ ملنے پر سہارا کمپنی نے آئی پی ایل پانچ بی سی سی آئی سے کنارہ کشی اختیار کر کے نیلامی کا بائیکاٹ کر دیا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کی سپانسر شپ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ آئی پی ایل میں پونا فرنچائز بھی چھوڑ دی۔ واضح رہے کہ کمپنی ہر انٹرنیشنل میچ میں تین کروڑ چونتیس لاکھ روپے دیتی تھی، کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اب فلاحی اداروں سے تعاون کرنا چاہتی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی سپانسر شپ ختم کرنے کے علاوہ سہارا کمپنی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے اضافی رقم بھی واپس مانگ لی۔


Post new comment