بھارتی سیاستدانوں کا لندن اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ
Tue, 01/31/2012 - 14:57 — waseem
لندن: متنازعہ کیمیکل کمپنی سپانسرز میں شامل ہونے کے باعث بھارتی سیاستدانوں نے لندن اولمپکس کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ بابو لال گوڑ نے وزیراعظم من موہن سنگھ کے نام خط میں زور دیا ہے کہ بھارت کو لندن اولمپکس کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے اور اس سلسلے میں اپنی ناراضی کا اظہار کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ متنازعہ داؤ کیمیکل کمپنی ابھی تک اس ایونٹ کے سپانسرز میں شامل ہے۔انیس سو چوراسی میں بھوپال میں مذکورہ کمپنی کے پلانٹ سے خارج ہونے والی گیس سے ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


Post new comment