بھارت، طیاروں کا ٹھیکہ روسی کمپنی کو دینا مایوس کن ہے
Thu, 02/02/2012 - 12:28 — fazal.masood
لندن: برطانیہ نے بھارت کی جانب سے لڑاکا طیاروں کی خریداری کا اربوں ڈالرز لاگت کا ٹھیکہ روسی کمپنی کو دینے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کیلئے کہے گا۔ یہ بات برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بدھ کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کیمرون نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فرانس کی کمپنی ڈیسائولٹ کو یہ ٹھیکہ دینا مایوس کن ہے اور وہ بھارت سے کہیں گے کہ اس پر نظر ثانی کی جائے۔ ان کے بقول بلاشبہ مجھ سے جو کچھ ہوسکا ہر ممکن حد تک کروں گا۔ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ میں پہلے ہی بھارتی حکام کی حوصلہ افزائی کر چکا ہوں کہ وہ ٹائیفون یورو فائیٹر پر ٹھیکہ دیں کیوں کہ بلاشبہ مایوس کن ہے لیکن یہ بھارت پر منحصر ہے کہ اس نے کم بولی کو سمجھ کر کمپنی کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے ابھی تک حتمی ٹھیکہ نہیں دیا ہے بلاشبہ ہم ان سے مزید مذاکرات کرنے کو کہیں گے ہم بھارت کے سامنے اپنا کیس رکھیں گے۔ یورو فائٹر زبردست طیارہ ہے جو کہ رافیل سے کئی زیادہ بہتر صلاحیتیں رکھتا ہے ہم بھارت کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ بھارت نے منگل کو ایک سو چھبیس لڑاکا طیارے خریدنے کیلئے روسی کمپنی ڈیسائولٹ کا انتخاب کیا تھا۔


Post new comment