بن گزارا انتقال کر گئے




  نیو یارک :امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی اداکار بن گزارا، جن کا براڈوے اور ہالی ووڈ میں شاندار کیریئر ایک طویل عرصے پر محیط رہا، مین ہیٹن میں لبلبلے کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے ہیں ان کی عمر 81 سال تھی۔ گزارا جنہوں نے فلموں، ٹیلی ویژن اور سٹیج ڈراموں میں کام کیا تاہم ٹینیسی ویلمز کے براڈوے ورژن ''کیٹ  آن آہاٹ ٹن روف'' میں بریک کے کردار سے شہرت پائی اور ایک بدمعاش لڑکے کا یہ کردار اس کے بڑے سکرین کے کیریئر میں بھی چھایا رہا۔ اپنے آخری برسوں میں اس نے کوہن برادرز کے ساتھ 1998ء میں ''دی بگ لیبو وسکی'' میں کام کیا، اس کے علاوہ ٹیلی ویژن سیریز ''لاء اینڈ آرڈر، سپیشل ویکٹمز یونٹ'' اور حال ہی میں ٹیلی ویژن کیلئے بنائے گئے بہت ساری فلموں میں کام کیا۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.