بنگلور ،روایتی اور جدید ملبوسات کے فیشن شو
Sat, 02/04/2012 - 13:17 — waseem
ممبئی: بھارتی شہر بنگلورمیں رنگوں کا سیلاب امڈ آیا روایتی اور جدید ملبوسات کے فیشن شومیں بالی ووڈ ایکٹرس انجانی سکھانی نے چار چاند لگا دیئے۔ موسم نے جیسے ہی لی انگڑائی دنیا بھر میں سردی کے کلیکشن کی ڈیمانڈ بڑھ گئی اور فیشن شوزسامنے آنے لگے۔ ایسا ہی ایک رنگوں روشنیوں سے بھر پور فیشن شو بنگلور میں ہوا۔ روشنیوں کے جھرمٹ میں نمودار ہونیو الی ماڈلز نے روایتی انڈین عروسی ملبوسات زیب تن کررکھے تھے۔ خوبصورت ماڈلز کے دیدہ زیب کلیکشن نے ایسا سماں باندھا کہ شو کی رونق میں اضافہ ہوگیا۔ ساڑھی، شرارے اور لہنگے کے بعد اچانک ہی ماحول بدلا اور اسکرٹس اور پارٹی ویئرسامنے آگئے۔ رنگ برنگے اسکرٹس اور شارٹس نے شائقین کوخوش کردیا۔ یہ فیشن ویک پانچ فروری تک جاری رہے گا۔


Post new comment