بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال




کوئٹہ: کراچی میں میر بختیار ڈومکی کی اہلیہ و بیٹی کے قتل کے خلاف پنجگور، نوشکی، خضدار،سبی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔ بلوچ ریپبلکن پارٹی نے رکن صوبائی اسمبلی اور سیاسی وقبائلی شخصیت میر بختیار خان ڈومکی کی اہلیہ، صاحبزادی اور ملازم سمیت کراچی میں پانچ روز قبل قتل کے واقعہ کے خلاف بلوچستان بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی۔ اس حوالے سے صوبے کے اضلاع سبی، قلات، پنجگور، ڈیرہ بگٹی، نوشکی، خضدار سمیت دیگر علاقوں میں پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے، اس موقع پر وہاں ٹریفک معمول سے ہے جبکہ نوشکی کوئٹہ اور سبی کوئٹہ شاہرہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند ہے، پنجگور میں آج چوتھے روز بھی شٹر ڈاون ہڑتال جاری ہے تمام دکانیں اور مارکیٹس بند ہیں اشیائے خورد نوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.