بلوچستان کے متعلق کانگریس قرارداد کی حمایت نہیں کرتے




واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے متعلق کانگریس قرارداد کی حمایت نہیں کرتے۔ تمام فریق صوبے کے مسائل کا حل پاکستان کے آئین اور قانون کے اندر رہ کر نکالیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ کانگریس میں کسی بھی قرارداد سے اوباما انتظامیہ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ بلوچستان کے متعلق  قرارد کی حمایت کی ہے، اور نہ ہی کریں گے۔ امریکا کا موقف واضح ہے کہ صوبے کے تمام مسائل فریق مل بیٹھ کر پاکستان کے آئین اور قانون کے اندر رہ کر حل کریں۔ ایک سوال پر وکٹوریہ نے تصدیق کی کہ واشنگٹن میں پاکستان کی سفیر شیری رحمن نے بلوچستان کے متعلق قرارداد پر محکمہ خارجہ سے باقاعدہ احتجاج کیا ہے۔ وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ محکمہ خارجہ بلوچستان کے متعلق اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے موقف کی تائید کرتا ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.