برطانیہ:سردی کی شدید لہرجاری، متعدد پروازیں منسوخ




 لندن:سردی کی شدید لہر نے برطانیہ سمیت پورے یورپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور شدید برفباری کے سبب نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے،برطانیہ میں درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جب کہ شدید سردی اور برفباری کے سبب پورے یورپ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 250 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات برطانیہ میں 15 سینٹی میٹر برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے برطانیہ کے بعض حصوں کو امبر الرٹ کردیا ہے محکمہ موسمیات نے دوسری سب سے زیادہ سر دی کی وارننگ دی ہے، شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے متعدد پروازیں معطل کردی گئیں جبکہ کھیلوں کے مختلف ایونٹس سردی کی نذر ہوگئے، سڑکوں پر ڈرائیوروں کوانتہائی مشکل صورتحال کاسامنا کرنا پڑا،سردی کی لہر کی وجہ سے دن میں بھی درجہ حرارت عام طورپر فروری میں رہنے والے درجہ حرارت کے مقابلے میں 4-5 درجہ سینٹی گریڈ کم ریکارڈ کیا گیا،موسم کی پیشگوئی کرنے والوں کاکہنا ہے کہ سردی کی موجودہ لہر ابھی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے اتوار کو ہیتھرو ائر پورٹ سمیت جہاں ہر تیسری پرواز موسم کی شدت کے سبب منسوخ کی جارہی ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں صبح کم وبیش15 سینٹی میٹر دبیز برف کی چادر اوڑھ کر طلوع ہوگی، محکمہ موسمیات نے یخ بستہ موسم کی پیشگوئی کی ہے بیشتر علاقوں میں ہوائیں سرد ہوں گی اور وافر برفباری کاامکان ہے، جبکہ کمبریا، لنکولن شائر، ایسٹ اینگلیا، نارتھ یارک شائر اور مڈ لینڈز میں 15 سینٹی میٹر تک برفباری کاامکان ہے، جب کہ دیگر علاقوں میں 5سے10 سینٹی میٹرتک برف پڑنے کی پیشگوئی ہے۔دوسری جانب ویلز اور جنوب مغرب کے علاوہ مغربی سکاٹ لینڈ میں بارش کاامکان ہے، انگلینڈ کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر کے تیسرے لیول کی وارننگ دی گئی ہے، جس کے معنی شدید سردی کا 100 فیصد امکان ہے، اور درجہ حرارت صفر درجے تک گرجانے کااندیشہ ہے

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.