برطانوی خاتون کا سائیکل پر دنیا کا چکر
Wed, 02/22/2012 - 11:45 — waseem
برطانیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سائیکلسٹ ایمیلی چیپل سائیکل پر دنیا کا دورہ کرنے کا عزم لئے لاہور پہنچ گئیں۔ ایمیلی چیپل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے اپنے دورے کا آغاز یکم ستمبر کو انگلینڈ سے کیا تھا اور وہ ترکی اور ایران سے ہوتی ہوئی لاہور پہنچی ہیں۔ یہاں سے وہ چین، سنگاپور، امریکہ سے ہوتی ہوئی چار سال میں جنوبی افریقہ پہنچیں گی۔ ایمیلی چیپل کا کہنا تھا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ دنیا میں کوئی کام ناممکن نہیں۔


Post new comment