برازیل : وزیر ماریو نیگرومونٹے مستعفی
Sat, 02/04/2012 - 09:31 — waseem
برازیلیا: برازیل کے ایک اور وزیر نے کرپشن کے الزامات پر استعفیٰ دے دیا اسطرح بدعنوانی کے الزامات پر ایک سال کے دوران مستعفی ہونیوالے نویں وزیر ہیں۔ برازیل کے صدر ڈلما روسیف نے جب سے اقتدار سنبھالا ہے تب سے ان کی حکومت مسلسل الزامات کی زد میں ہے۔ اب ان کی کابینہ میں شامل شہروں کے وزیر ماریو نیگرومونٹے نے کرپشن کے الزامات پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ برازیلی صدر پر کئی ماہ سے شہروں کے وزیر کو برطرف کرنے کیلئے دباوتھا۔ شہروں کے نئے وزیر ری بیرو نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ حکومت کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔


Post new comment