برازیل: جھڑپوں میں 19 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Sat, 02/04/2012 - 12:23 — waseem
برازیلیہ: برازیل میں حکومتی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں انیس افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تازہ جھڑپیں شمالی شہر سلوادور میں ہوئیں جہاں تنخواہوں میں اضافہ کے لئے بڑی تعداد میں ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔ پولیس اور فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم انیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، مظاہرین کو روکنے کے لئے شہر بھر میں دو ہزار سے زائد پولیس اور فوجی اہلکار تعینات تھے، جھڑپوں کے بعد شہر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے جبکہ شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم رہا جس کے باعث تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند اور مکمل طور پر ہڑتال رہی۔


Post new comment