بدعنوانی، ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی شروع
Wed, 02/22/2012 - 08:12 — shahzad
مونٹریال۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزامات پر مونٹریال کالج کے دو ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔ کالج کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر پیسے لے کر انتظار کرنے والے مریضوں کی فہرست میں نیچے موجود افراد کو پہلے نمبروں پر منتقل کیا تاکہ ان کا جلدی معائنہ ہو سکے۔ کالج کی تحقیقات میں ایسے دو ڈاکٹر سامنے آئے ہیں جنہوں نے ایسی حرکت کی۔ کالج کے سربراہ برنارڈ کا کہنا ہے کہ یہ افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔ فزیشنز کی نوکریاں بہترین ہیں امور اور بہت اچھی تنخواہ حاصل کر رہے ہیں پھر ایسا کیوں کیا گیا یہ میری سمجھ سے باہر ہے۔ یہ تحقیقات اس وقت شروع کی گئی تھیں جب چودہ ماہ قبل ایک خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ اس نے اپنی والدہ کے جلد معائنہ کیلئے نمبر فہرست کے پہلے نمبروں پر منتقل کرنے کیلئے ڈاکٹر کو دو ہزار ڈالر ادا کئے تاکہ ان کا جلد معائنہ ہو سکے۔ تحقیقات کے بعد مونٹریال کالج کا کہنا ہے کہ دو دل کے امراض کے ماہرین کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزامات کی تحقیقات کا سامنا ہے۔


Post new comment