بالی ووڈ ہیرو ودیا بالن کے انداز کے دیوانے




ممبئی: شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کو ودیا بالن کا انداز ایسا بھایا کہ ان کے کپڑے ہی پہن لئے۔ بالی ووڈ بمباٹ گرل ودیا بالن نے ڈرٹی پکچر میں اپنا اسٹائل کیا بدلا ہر جگہ اولالا اولالا ہوگیا اور تو اورشاہ رخ خان بھی ڈان کے گیٹ اپ کو چھوڑ کر ودیا کے روپ میں آگئے۔ ان کی دیکھا دیکھی شوق چڑھا راک اسٹار رنبیر کپور کو انہوں نے بھی بڑھائیں زلفیں اور پہن ڈالے ودیا بالن کے کپڑے دونوں نے سوچا کہ وہ دور گیا جب بھائی لوگ فلم انڈسٹری پر قابض ہوتے تھے۔ اب تو بمباٹ بالن کی دادا گیری ہے تو کیوں نہ وہ بھی ان ہی کے رنگ میں رنگ جائیں۔ لگتا ہے رنبیر کپور کو ہیروئن بننے کا چسکا لگ گیا ہے۔ رنبیر کپور نے تو سونم کپور کو بھی نہ چھوڑا ور اپنی ہی فلم کی نقل میں ہیرو کے بجائے ہیروئن بن گئے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.