ایران کے ٹیلی کام سیکٹر پر پابندیوں کے لیے غور




برسلز : یورپی یونین ایران کے ٹیلی کام سیکٹر کیخلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ یورپی یونین بلاک نے ایران کے ٹیلی کام سیکٹر کیخلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے منصوبے کے تحت ایران کے ساتھ ایسے  ٹیلی کمیونیکیشن سازو سامان کی خریدو فروخت پر پابندی عائد کی جائیگی جو ایران جاسوسی کے لیے استعمال کر سکتا ہے سفارتکار نے مزید کہا کہ اس حوالے سے بلاک کے درمیان ابھی حتمی معاہدہ طے پانا ہے جو کہ آئندہ چند ہفتوں میں طے پا جائیگا ۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.