ایران کیخلاف کاروائی عالمی سکیورٹی کیلئے خطرہ
Fri, 01/27/2012 - 15:13 — waseem
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپیسی نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی قبل ازوقت اور فیصلہ عالمی سکیورٹی کے لئے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام اتحادی ایران کے ایٹمی پروگرام کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں۔ ایران کے بارے میں میرے اپنے خیالات ہیں کہ اس کے خلاف فوجی تنازعہ نہ صرف قبل از وقت فیصلہ ہوگا بلکہ اس کے عالمی سکیورٹی اور معیشت کے حوالے سے ہماری کوششیں شدید متاثر ہو سکتی ہیں، جنرل ڈیمپیسی نے کہا کہ ہم ایسے اتحادیوں کے اپنے خیالات کو تابع کرنے کی کوشش نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے خیالات سے متفق ہونا ضروری سمجھتے ہیں بلکہ ہم نے مل کر مسئلہ کا حل نکالنے پر بات کرنی ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت نے اسرائیل کو ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے روکا ہے۔


Post new comment