ایرانی سائنسدان کی گرفتاری




واشنگٹن: امریکہ میں 54 سالہ ایرانی سائنس دان پروفیسر سیّد مجتبیٰ اترودی کو سائنسی آلات کی برآمد سے متعلق قانون کی خلاف ورزی کی پاداش میں گرفتارکر لیا گیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیّد مجتبیٰ اترودی ایران کی شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پروفیسر ہیں اور اس وقت وہ سان فرانسسکو میں زیر حراست ہیں۔ ایران کے سفارتی ذرائع نے پروفیسر  اترودی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے تاہم امریکہ کے سرکاری ذرائع نے اس پر اب تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ پروفیسر اترودی کے سائنسی مضامین کا فوجی ٹیکنالوجی سے براہ راست تعلق نہیں۔ شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پروفیسر اترودی امریکہ میں اپنی لیبارٹری کیلئے کچھ آلات خریدنا چاہتے تھے  اور یہ ایسے آلات ہیں جو کوئی بھی شخص خرید سکتا ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.