ایرانیوں کے سڑک کے راستے شام سفر پر پابندی
Sat, 02/04/2012 - 21:01 — farooq
تہران: ایران نے اپنے شہریوں پر سڑک کے راستے شام سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ یہ اقدام حال ہی میں شام میں 30 ایرانی زائرین کے اغواء کے بعد اٹھایا گیا۔ ایرانی پاسپورٹ و امیگریشن پولیس کے سربراہ محمود صدیق نے مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایرانی زائرین کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں اضافے کی وجہ سے ایرانی شہریوں کے سڑک کے راستے شام جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ صدیقی نے ایرانی زائرین کو ہدایت کی کہ وہ صرف طیارے کے ذریعے شام کا سفر کریں۔ گیارہ ایرانی شہری گزشتہ بدھ اور گیارہ 26 جنوری کو شام کے شہر حما سے اغواء کرلئے گئے تھے۔


Post new comment