ایئر کینیڈا کو پائلٹس کی پھر ہڑتال کی دھمکی
Wed, 02/15/2012 - 07:39 — shahzad
مونٹریال۔ ایئر کینیڈا مونٹریال کیرئر کے ترجمان پیٹر فٹز پارک کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے مقرر کئے گئے نئے ثالث کی مدد سے ایئر لائن اور پائلٹس کے مابین معاہدے کے حوالے سے تنازع کے حل کیلئے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ پروازیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں اس لئے مسافر اعتماد کیساتھ ایئر لائن میں ٹکٹ کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے اور ہمیں امید ہے کام میں کسی بھی قسم کا خلل واقع نہیں ہوگا۔ دوسری جانب پائلٹس کی جانب سے یونین کو ہڑتال کا اعلان کرنے کا مکمل اختیار دیدیا ہے۔ یونین کے مطابق تین ہزار پائلٹس میں سے ستانوے فیصد نے ضرورت پڑنے پر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہڑتال کا اعلان کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ ایئر کینیڈا پائلٹس ایسو سی ایشن کے صدر کیپٹن پال سٹراچان کا کہنا ہے کہ ادارے کو اب سمجھ لینا چاہئے کہ اسے پائلٹس کے معاملات حل کرنا ہوں گے اور اسے نیک نیتی کیساتھ مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔


Post new comment