اُبلا پانی۔ یرقان سے بچائو




ماہرین صحت نے کہا ہے کہ پانی ابال کر استعمال کرنے سے یرقان سمیت پانی سے ہونے والی تمام بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔  یرقان سے بچائو کی حفاظتی تدابیر اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحمید اور  ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ یرقان کی پانچ اقسام ہیں جن میں اے بی سی ڈی اور ای شامل ہیں۔ یرقان اے اور ای گندے پانی کے استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے ۔
 ڈاکٹر عبدالحمید نے کہا کہ یرقان کی علاقات میں جسم میں ہلکا درد ہونا' ہلکا بخار ہونا' متلی ہونا' پیٹ میں درد' آنکھوں کا زرد ہونا اور پائوں سوجھ جانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یرقان ایک خاموش قاتل ہے اور اس کی علامات ظاہر ہونے میں پانچ سے سات سال کا عرصہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری میں ایک سے دو فیصد بال گرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین ڈرگ کو دو سے آٹھ ڈگری درجہ حرارت پر رکھنا چاہیے کیونکہ نارمل درجہ حرارت پر اسے خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پاکستان میں یرقان کی بنیادی وجہ اس بیماری کے بارے میں آگاہی کی کمی ہے اور عام طور پر لوگ اس طرف دھیان نہیں دیتے جس سے یرقان کے جراثیم جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ ان کی وجوہات میں استعمال شدہ بلیڈ اور سرنج' گندے ہاتھ اور خون کی منتقلی بھی شامل ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.