اونٹاریو، بجٹ خسارہ سے نمٹنے کیلئے رپورٹ




اونٹاریو۔ معیشت دان ڈان ڈرمنڈ نے اونٹاریو حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ صوبائی حکومت کو اپنا تیس بلین ڈالر خسارہ دو ہزار سترہ تک ختم کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے آڈٹ رپورٹ کی سینکڑوں ہدایات پر واضح طور پر عمل کرنا ہوگا۔ اس آڈٹ رپورٹ کے مصنف اور ٹی ڈی بنک کے شعبہ معاشیات کے سابق سربرا ڈان ڈرمنڈ نے کہا کہ بد قسمتی کیساتھ ہم ایک تلخ حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایک سال میں مکمل ہونے والی اس آڈٹ رپورٹ میں صحت، تعلیم، سماجی منصوبوں، انصاف اور لیبر کے شعبوں میں بہتری کیلئے اور بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے تین سو باسٹھ تجاویز دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ادارے کا جائزہ لیا۔ ہم ایک ہی وقت میں ان محکموں میں بہتری بھی لاسکتے ہیں اور ان سے جڑے اخراجات کو کم بھی کیا جا سکتا ہے۔ یہ بہتری اور اخراجات میں کمی ایسے ہی نظام چلتا رہا تو نہیں آئے گا بلکہ اس کیلئے ہمیں ان اداروں میں اصلاحات لانا ہونگی۔ اونٹاریو کی حکومت کہ اپنا ہدف حاصل کرنے کیلئے اپنے تمام منصوبوں میں اعشاریہ آٹھ فیصد تک کمی کرنا ہوگی۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.