امیر ترین شخصیات میں امریکہ پہلے نمبر پر




 واشنگٹن: دنیا کی سب سے بڑی معیشت امریکہ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر جبکہ بھارت چوتھے نمبر پر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چودہ ہزار ارب ڈالر سے زائد قرضے میں ڈوبی امریکی معیشت امیر ترین لوگوں کی تعداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے  جبکہ کھرب پتی افراد کی تعداد چار سو بارہ ہے جبکہ چین ایک سو پندرہ امیر ترین افراد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے۔ روس ایک سو ایک امیر ترین افراد کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت جہاں چالیس فیصد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی بسر کر رہی ہے وہ پچپن کھرب پتی افراد کے ساتھ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان امیر ترین افراد کے لحاظ سے دسویں نمبر پر ہے جہاں ایک ارب ڈالر سے زائد کے اثاثے رکھنے والے افراد کی تعداد چھبیس ہے۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.