امریکی طیارہ جبوتی میں گر کر تباہ، چار ہلاک
Tue, 02/21/2012 - 03:18 — niyar
واشنگٹن: امریکہ کا ایک فوجی طیارہ مشرقی افریقی ملک جبوتی میں گر کر تباہ ہونے سے اس پر سوار تمام فوجی ہلاک ہوگئے۔ امریکہ کے محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ امریکی طیارے یو۔ 28 کو جبوتی کے کیمپ لیمونیئر کے نزدیک حادثہ پیش آیا جس سے اس پر سوار چار افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکہ کی افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ، جو اپنی معمول کی پرواز پر تھا کہ گر کر تباہ ہوگیا۔ دونوں بیانات میں کہا ہے کہ حادثے کی وجوہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ کیمپ لیمونیئر افریقہ میں واحد امریکی اڈا ہے۔ اس فوجی مرکز میں قرن افریقہ کے لیے امریکہ کی جائنٹ ٹاسٹک فورس متعین ہے، یہ فوجی دستے علاقے میں دہشت گردی اور پرائریسی کی روک تھام میں اہم خدمات اجام دے چکے ہیں۔


Post new comment