امریکی اعلیٰ سیاسی عہدیدار کی قطر میں اہم ملاقاتیں




 واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک اعلیٰ سیاسی عہدیدار نے افغان قومی مفاہمتی امور کے سلسلے میں اہم ملاقاتیں کی ہیں تاہم اس حوالے سے قطر میں طالبان رہنمائوں سے ملنے کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمین کا کہنا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل خطے میں دیرپا امن کے قیام کی بنیاد ہے۔ ایک بیان میں امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نو لینڈ کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کے سلسلے میں افغان سوسائٹی کے تمام ممبران سے بات چیت کے لئے تیار ہے تاہم انہوں نے قطر میں مارک گراسمین کی ملاقاتوں کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں انہوں نے کہا کہ مارک گراسمین نے افغان مفاہمتی عمل کے حوالے سے قطر میں کئی اہم ملاقاتیں کیں تاہم قطر میں رابطہ آفس کھلنے کا عمل ابھی وقت لے گا

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.