امریکہ کا شامی اپوزیشن کو ہتھیاروں کی فراہمی کا عندیہ
Wed, 02/22/2012 - 13:11 — waseem
واشنگٹن: امریکہ نے شامی اپوزیشن کو ہتھیاروں کی فراہمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آپشن تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد استعمال کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان وائٹ ہائوس جے کارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکہ شامی اپوزیشن کو ہتھیاروں سے لیس نہ کرنے اور مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران کے حل کی پالیسی پر گامزن ہے اور ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرتا جس سے شام ملک میں آئندہ تشدد بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو تاہم اگر شام میں تشدد روکنے اور بحران کے حل کے لیے تمام کوششیں اور آپشن ناکام ہوئے تو شامی اپوزیشن کو ہتھیاروں کی فراہمی پر غور کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ وکٹوریہ نولینڈ نے بھی وائٹ ہائوس کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شام میں کسی بھی قسم کے تشدد کو اچھالنے کے حق میں نہیں تاہم اگر صدر بشار الاسد کی حکومت پر دبائو ڈالنے میں ناکامی ہوئی تو شامی اپوزیشن کو ہتھیاروں کی فراہمی پر غور ہوسکتا ہے۔


Post new comment