امریکہ: مساج سنٹر میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک
Wed, 02/22/2012 - 13:00 — waseem
نواکراس: امریکی ریاست جارجیا کے علاقے کراکس میں موجود مساج سنٹر میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نواکراس پولیس کے کیپٹن بریل ہار نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر چار افراد کی لاشیں برآمد کیں جبکہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔ برین ہار نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے۔ تاہم حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کی وجہ نہیں پتہ چل سکی جبکہ جارجیا کے تحقیقاتی ادارے نے بتایا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


Post new comment