امریکا کی ڈرون طیاروں کے ذریعے شام کی نگرانی
Sat, 02/18/2012 - 22:51 — farooq
نیو یارک: امریکی جاسوس طیارے شام کی فضائی حدود میں معلومات جمع کرنے کے لئے پرواز کر رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف امریکی ٹی وی "این بی سی" نے ایک رپورٹ میں کیا۔ پینٹاگون اہلکاروں کے حوالے سے ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ پروازیں شام پر امریکی حملے کی تیاری کا حصہ نہیں ہیں بلکہ اوباما انتظامیہ شامی حکومت کے فوجی رابطوں سے متعلق ایسے ناقابل تردید حقائق تک رسائی چاہتی ہے،، جنہیں شامی حکومت کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکے۔


Post new comment