الیکشن کے عمل کو صاف اور شفاف بنایا جائے، لیاقت ملک
Wed, 04/27/2011 - 18:20 — adminپیپلز پارٹی کینیڈا کے نائب صدر لیاقت ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کے عمل کو صاف اور شفاف بنایا جائے اس کیلئے گورنمنٹ آف کینیڈا کو بھرپور اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دن کا انتظار ہے کہ جس دن کینیڈا کی طرح پاکستان میں الیکشن کا عمل صاف شفاف اورغیر جانبدار ہوگا اور پوری دنیا کے مبصرین پاکستان میں ہونے والے الیکشن پر جب تبصرہ کریں تو کہیں کہ یہ عمل انتہائی شفاف تھا انہوں نے کینڈا میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں ۔

