افروز فارماسیوٹیکل کی ادویات استعمال نہ کریں
Sat, 02/04/2012 - 21:37 — farooq
اسلام آباد: امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں اور سفارتی عملے کے لئے ادویات کا ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے جاری ہدایت نامے میں امریکی شہریوں کو افروز فارماسیوٹیکل کی ایک سو ستائیس ادویات استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کلئرنس ملنے تک یہ ادویات استعمال نہ کی جائیں۔ ہدایت نامے کے مطابق کہ آئیسو ٹیب نامی دوا انتہائی مضر صحت ہے جن امریکی شہریوں نے افروز کمپنی کی دوا استعمال کی ہے وہ فورا اپنے معالج سے رجوع کریں۔


Post new comment