اعتکاف کی فضیلت




حضرت عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ اللہ کے رسولۖ نے فرمایا
1۔ جس مومن بندے نے ایک دن کا اعتکاف کیا اللہ تعالیٰ اسکو دوزخ سے دور کر دیگا۔ (طبرانی)
2۔ حضرت عبداللہ ہی سے روایت ہے نبی کریم کا ارشاد گرامی ہے جس کسی نے کسی اہل حاجت کی حاجت پوری کی یا اسکے لئے کوشش کی اس کو دس سال کے اعتکاف سے زیادہ کا اجر ملیگا۔ (طبرانی)
3۔ حضرت حسین راوی ہیں کہ سرکار دو عالمۖ نے فرمایا رمضان کے دس دنوں کے اعتکاف کا ثواب دو حج اور دو عمرہ کے برابر ہے۔  (بہیقی

تلاوت قرآن کا اجرو ثواب
1۔ حضرت عثمان غنی  حضور اکرم سے روایت کرتے ہیں جس شخص نے قرآن سیکھا اور دوسروں کو سکھلایا وہ اللہ کا محبوب بندہ ہے۔ (بخاری)
2۔ ابو ہریرہ راوی ہیں۔ نبی اکرم کا ارشاد گرامی ہے جو لوگ مسجدوں میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں یا قرآن کا درس دیتے ہیں ان پر باری تعالیٰ کی جانب سے سکینت نازل ہوتی ہے اور رحمت کے فرشتے انہیں ڈھانک لیتے ہیں اور ان کا ذکر ملائکہ کے درمیان ہوتا ہے۔ (مسلم شریف)
3۔ اور ایک جگہ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ جو لوگ مسجدوں میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں یا درس دیتے ہیں ان پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک نور مقرر کیا جاتا ہے۔ (مسند احمد)
4۔ حضرت ابو سعید راوی ہیں جو بندہ مومن قرآن پاک کی تلاوت میں اسقدر مشغول ہوا کہ وہ دعاء بھی نہ مانگ سکاتو اسکو اللہ تعالیٰ بغیر مانگے  ہی بے تحاشہ اجر عطا فرما تا ہے قرآن کی تلاوت کی فضیلت ایسی ہے جس طرح خدا تعالیٰ کی فضیلت تمام مخلوقات پر۔ (ترمذی

 

دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ کل مومنین کو درج بالا احادیث پر عمل کی توفیق سے نوازیں آمین

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.