اداکارہ ارمیلا متوند کر کی 38 ویں سالگرہ




ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب اداکاروں میں شامل رہنے والی اداکارہ ارمیلا متوند کرنے اپنی اڑتیسویں سالگرہ منائی چار فروری انیس سو چوہتر کو مہاراشٹر کے صدر مقام ممبئی میں پیدا ہونے والی ارمیلا نے اپنے کیریئر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے انیس سو اسی میں فلم کلنگ سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم انیس سو اکیانوے میں ناریشما رہی۔ ارمیلا نے اپنے کیریئر کے دوران رنگیلا، ستیا اور جدائی نامی فلموں سے باکس آفس پر بے حد کامیابی سمیٹی اس کے علاوہ کون، پیار تونے کیا، بھوت، ایک حسینا تھی، تہذیب، پنجر میں نے گاندھی کو نہیں مارا اور بس اک پل میں بھی ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ بالی ووڈ میں کافی عرصے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل میں گھر کرنے والی ارمیلا نے بہترین اداکاری پر کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ہیں۔

Post new comment

  • Web page addresses and e-mail addresses turn into links automatically.
  • Allowed HTML tags: <a> <em> <strong> <cite> <code> <ul> <ol> <li> <dl> <dt> <dd>
  • Lines and paragraphs break automatically.

More information about formatting options



Copyrights © 2012 Urdutimes.com
Urdu News and Urdu Khabrain . Largest Urdu News Website in America.