اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صحافتی خدمات کیلئے اردو رتن ایوارڈ

حیدرآباد: اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ، ہندوستان میں دھوم ہماری زباں کی ہے۔ ڈاکٹر مختار احمد فرید صدر آل انڈیا اردو ماس کمیونکیشن سوسائٹی فارپیس کا اظہار خیال ہے کہ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ ویکلی حیدر آباد، اس وقت دنیا میں صحافت کے مختلف نظریہ پائے جاتے ہیں۔ دنیا کے ایک حصہ میں ایک نظریہ تودوسرے حصہ میں دوسرا نظریہ 'اردو دنیا کی صحافت ان ہی نظریہ میں ایک الگ نظریہ قائم کیاہے جیساکہ گواہ اردو ہفتہ روزہ، کچھ یہی خیال میرا ہندوستان کے صف اوّل کے ایماندار، دیانت دار صحافی ایڈیٹر سید فاضل حسین پرویز کے تعلق سے ہے جنہیں ڈاکٹر مختار احمد فردین 1984ء بحیثیت ایڈیٹر اسپورٹس اور فلم جو کہ کلکتہ سے نکلتا تھا۔ اس سلسلہ میں جناب ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز ایڈیٹر گواہ ویکلی کو اس اردو ہفتہ وار کی اٹھارویں سالگرہ مکمل کرنے پر اردو ماس سوسائٹی فارپیس خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر فاضل حسین پرویز ایسے صحافی ہیں جنہیں دنیا احترام اور قابل قدر شخصیت میں شمار کرتی ہے۔ انہیں اکتساب شعور کا ہنر آتا ہے اور ان کا دل انسانی قدروں اور ادبی صحافتی معیار کا ایسا چراغ ہے جس کے اُجالے نئی نسل کے ذہنوں کو درس صحافت دیتے ہیں۔ سید فاضل حسین پرویز مصلحت اور منافقت اور ابن الوقتی جیسے جذبوں کو نظر انداز کرتے ہوئے آسمان صحافت پر امن دائمی کی بصارتیں تحریر کرتے ہیں۔

ہم سیاہی کے ہے دوست نہ سفیدی کے دشمن ہم کو آئینہ دکھانا ہے دکھا دیتے ہیں

ڈاکٹر مختار احمد فردین کا خیال ہے کہ فاضل حسین پرویز کی شخصیت ہمہ جہتی شخصیت ہے۔ ان کی شخصیت سے ہر فرد جس کا تعلق جس بھی شعبہ حیات سے ہو خوب متاثر ہے۔ ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کئی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ ان کی ادبی' سماجی 'صحافتی 'ملی خدمات کو مختار احمد فردین سلام کرتے ہیں اس نیک خواہشات کے ساتھ کہ

میں کہاں رکتا ہوں عرش و فرش کی آواز سے مجھے جانا ہے بہت اونچا حد پرواز سے

ڈاکٹر سید فاضل حسین کی سماجی، صحافتی وادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے آل انڈیا اردو ماس کمیونکیشنل سوسائٹی فارپیس نے انہیں ''اردو رتن ایوارڈ برائے صحافتی خدمات2017'' پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری اردوا کیڈیمی، مجید الحق سائنسداں، ڈاکٹر مختار احمد فردین، خلیق الرحمن، ڈاکٹر عبدالرشید جنید احمد، سید خالد احمد شہباز سی ای او گواہ، وحید احمد ایڈوکیٹ رکن وقف بورڈ، آصف علی ہیڈ روبی چینل، مرزا غنی بیگ کی موجودگی میں دیا گیا۔ سیدحبیب امام قادری اور محسن خان ریسرچ اسکالر نے اردو رتن ایوارڈ برائے صحافتی خدمات حاصل کرنے پر ڈاکٹر سید فاضل حسین پرویز کو مبارک باد پیش کی ہے۔