|
کینیڈا
|
|
Saturday, 14 November 2009 16:12 |
اٹاوا : کینیڈا میں زیادہ آلودگی کا موجب بننے والی 50 ہزار سے زائد کاروں اور دیگر گاڑیوں کو تلف کردیاگیا ۔ کینیڈا کے وزیر ماحولیات جم پرنٹیس نے ہفتہ کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈا کی حکومت نے زہریلی گیسوں کے اخراج اورفضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پرانی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹانے کا ایک پروگرام ”ریٹائریوآررائڈ“ شروع کیا جس کے تحت پرانی گاڑی رکھنے والے افراد کومناسب معاوضے کی ادائیگی پرپرانی گاڑی کی جگہ ماحول دوست گاڑی فراہم کی جارہی ہے ۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 50 ہزار سے زائد پرانی گاڑیاں تلف کی جاچکی ہیں جن سے حاصل ہونےو الے دو ہزار دوسوپچاس ٹن لوہے کو دوبارہ استعمال میں لایا جارہا ہے ان میں سے زیادہ تر گاڑیاں 1995ءسے پہلے کی تھیں اس پروگرام کے ذریعے پرانی گاڑی رکھنے والے افراد کو نئی ماحول دوست گاڑیاں یا نقد 300 کینیڈین ڈالر دئیے جاتے ہیں۔
|