|
کینیڈا
|
|
Tuesday, 10 November 2009 01:58 |
|
اسکاربرو : اوورسیز تنظیم سازی کے سلسلے میں کینیڈا میں مقیم مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور ہمدردوں نے مسلم لیگ (ن) کے بزرگ رہنما محمد عادل ایڈووکیٹ کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی کونسل و سندھ کونسل کے رکن ڈاکٹر سید مرغوب علی شاہ تھانوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں کینیڈا مسلم لیگ (ن) کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ وفد کے ساتھ گفتگوکے دوران مرغوب تھانوی نے کہا کہ کارکن دیارغیر میں یونٹی برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے فلسفہ سیاست کو عام لوگوں تک عوامی رابطوں کے ذریعے پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دوست نما دشمنوں میں گھرا ہوا ہے جبکہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے الزام تراشیوں اور دراندازیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محب الوطن سیاسی جماعتوں کا وجود اور ان میں ہم آہنگی ہی وطن عزیز میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سیاسی اختلافات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ قائد نوازشریف‘ صدر شہبازشریف کی بصیرت اور صبروتحمل کی بدولت پارلیمانی نظام بچا ہوا ہے۔ ایوان صدر پر قابض صدر زرداری کے ذاتی دوستوں نے ملک کی اساس کو داﺅ پر لگا رکھا ہے لہٰذا صدر زرداری دوستوں سے جتنی جلد جان چھڑا لیں‘ اتنا ہی ملک کیلئے‘ خود ان کیلئے اور اقتدار کیلئے بہتر ہے۔ انہوں نے وفد کی جانب سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 12 اکتوبر 1999ءسے مسلسل قربانیاں دینے والے کارکن اور مشرف دور میں ثابت قدم رہنے والے ہی مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ ہیں جنہیں کسی طور فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں بسنے والے مسلم لیگ (ن) کے کارکن اور ہمدرد اپنے قیمتی مشورے سے smthanvi@gmail پر ای میل بھیجیں۔ ان مشوروں کو پاکستان میں مرکزی قیادت تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین شکن پرویزمشرف کے قومی مفاد کے منافی بیانات کے نقصانات سے عوام کو عوامی رابطوں کے ذریعے آگاہ کیا جائے۔
|