اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

ایک فیری جس پر سینکڑوں لوگ سوار تھے آج کے دن 1999 میں چین کے ساحل کے قریب ڈوب گئی۔ 9,000 ٹن وزنی فیری داشون مسافروں کو چینی صوبہ شان دانگ کے شہر یان تائی سے جنوبی کوریا کی سرحد کے قریب شہر دالیان لے جا رہی تھی۔ 24 نومبر کو جب فیری 300 مسافروں اور عملے کے 40 ۱فراد کو لے کر یان تائی سے روانہ ہوئی تو برف باری ہو رہی تھی اور ہوا بھی چل رہی تھی۔ فیری ابھی تھوڑی دور ہی گئی تھی کے اس کے عرشے پر آگ بھڑک اٹھی۔ غالب امکان ہے کہ آگ کسی کار کا گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی۔ طوفانی موسم کی وجہ سے کوئی مدد نہ پہنچ سکی۔ لوگوں نے حفاظتی کشتیوں سے یا سمندر میں کود کر جان بچانے کی کوشش کی۔ صرف 36 لوگ اپنی جانیں بچا سکے باقی کسی جہاز کے وقت پر نہ پہنچنے کی وجہ سے سردی میں ٹھٹھر کر مر گئے۔ جہاز ڈولتا ہوا ساحل کی طرف بڑھنے لگا مگر ساحل سے تقریباً ایک میل دور ڈوب گیا۔