اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

واکس ویگن کی ابتدا

غبارے میں زمین کے گرد چکر

آج کے دن 1999 میں سوئیٹزر لینڈ کے برٹرینڈ پیکارڈ اور برطانیہ کے برائین جونز نے پہلی مرتبہ گرم ہوا سے بھرے غبارے کے ذریعے بغیر رکے زمین کے گرد چکر مکمل کیا۔ انہوں نے یکم مارچ 1999 کو سوئیٹزر لینڈ سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور 19 دن 21 گھنٹے اور 47 منٹ میں زمین کے گرد 45,755 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد 20 مارچ 1999 کو مصر میں جا اترے۔