اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آٹھواں سیارہ دریافت ہوا

اسرائیل فلسطین معاہدہ پر دستخط ہوئے

کئی سالوں پر محیط خون ریز جھڑپوں اور فسادات کے بعد آج کے دن 1993 میں اسرائیل اور فلسطین کے نمائندے وہائیٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں اکٹھے ہوئے۔ اور قیام امن کے طریق کار کی دستاویز پر دستخط کئے۔ Derclaration of Principles اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان کشمکش ختم کرنے کی پہلی کوشش تھی۔ 1967 کی چھ روزہ جنگ ، جس میں اسرائیل فاتح رہا ، کے بعد فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO ) فلسطینی قومیت پرست تحریک بن کر ابھری۔ پی ایل او کے چیئر مین یاسر عرفات نے اردن میں فلسطینی اڈوں سے اسرائیلیوں کے خلاف چھاپہ مار جنگ شروع کر دی۔ 1971 میں انہوں نے لبنان کو اپنا مرکز بنا لیا۔ اسرائیل پی ایل او سے براہ راست مذاکرات پر راضی نہ تھا۔ 1992 میں یٹزاک رابن وزیر اعظم بنے تو انہوں نے قیام امن کے لئے کوششیں تیز کر دیں۔ 1993 میں انہوں نے مقبوضہ علاقوں میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر روک دی۔ اور پی ایل او سے اوسلو ، ناروے میں خفیہ مذاکرات کی بھی اجازت دے دی۔ 13 ستمبر 1993 کو وہائیٹ ہاؤس کے سبزہ زار پر اسرائیلی وزیر خارجہ شیمون پیئرز اور پی ایل او کے افسر امور خارجہ محمود عباس نے Derclaration of Principles پر دستخط کئے۔ اس کے مطابق اسرائیل نے غزہ اور مغربی کنارے کے فلسطینی مقبوضہ علاقے خالی کر دئے۔ قیام امن کی ان مؤثر کوششوں کے اعتراف کے طور پر 1994 میں یٹزاک رابن ، شیمون پیئرز اور یاسر عرفات کو مشترکہ طور پر امن کا نوبل انعام دیا گیا۔