اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جاپان کی سرکاری کرنسی ین

ہیٹی کے نزدیک فیری غرقاب ہو گئی

ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ آ پرنس کے نزدیک ایک فیری، نیپچون کے ڈوبنے سے 900 افراد ہلاک ہو گئے۔ فیری پر خطرناک حد تک گنجائش سے زیادہ وزن تھا۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ فیری پر نہ لائف بوٹس تھیں اور نہ ہی ہنگامی حالت کا سامنا کرنے کے لئے کوئی اور انتظامات۔ فیری جرمی سے پورٹ آ پرنس جا رہی تھی ابھی وہ آدھے راستے میں تھی جب موسم بہت زیادہ خراب ہو گیا۔ فیری میں اندازاً 1200 افراد سوار تھے اس کے علاوہ جانوروں کی بڑی تعداد اور بڑی مقدار میں کوئلہ لدا ہوا تھا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے جب فیری ہچکولے کھانے لگی تو لوگ گھبرا کر بالائی عرشے کی طرف بھاگے۔ اس بھگدڑ کے باعث فیری غیر متوازن ہوکر الٹ گئی۔ کیپٹن سمیت 300 مسافروں کو امریکی ساحلی محافظوں نے بچا لیا ۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق 900 افراد ہلاک ہو گئے۔