اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

لیک ویلیسا کو رہا کر دیا گیا

کمیونسٹ پولینڈ میں سولیڈیریٹی موومنٹ کے راہنما لیک ویلیسا کو 11 ماہ زیر حراست رکھنے کے بعد 1982 میں آج کے دن رہا کر دیا گیا۔ جب وہ رہا ہو کر گھر آئے تو ان کے مداح ان کو کاندھوں پر اٹھا کر ان کے اپارٹمنٹ کے دروازے تک لے گئے۔ ویلیسا 1943 میں پیدا ہوئے۔ 1976 میں ٹریڈ یونین سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں انہیں گڈانسک میں لینن شپ یارڈ سے فارغ کر دیا گیا۔ گڈانسک شپ یارڈ میں غذائی قلت کی بنا پر پھوٹ پڑنے والے مظاہروں میں لیک ویلیسا کو راہنما مان لیا گیا۔ 3 دن بعد مطالبے تسلیم کر لئے گئے۔ آزادانہ ٹریڈ یونین سرگرمیوں کی اجازت کا مطالبہ منوانے کے لئے گڈانسک شپ یارڈ میں لیک ویلیسا کی قیادت میں ایک مرتبہ پھر مظاہرے شروع ہو گئے۔ 30 اگست کو مطالبہ مان لیا گیا۔ اور لیک ویلیسا کی سربراہی میں ملک کی تمام ٹریڈ یونینوں کی فیڈریشن قائم کی گئی۔ 13 دسمبر 1981 کو پولینڈ میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا اور سالیڈیریٹی کو خلاف قانون قرار دے دیا گیا۔ عوامی مطالبے اور عالمی دباؤ پر 14 نومبر 1982 کو لیک ویلیسا کو رہا کر دیا گیا مگر سالیڈیریٹی پر پابندی برقرار رہی۔ 1983 میں لیک ویلیسا کو نوبل انعام سے نوازا گیا۔