اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکہ کا چین کو فوجی ساز و سامان کی فراہمی پر آمادگی کا اعلان

بظاہر روس کے افغانستان پر حملہ کے ردعمل کے طور پر امریکہ نے 1980 میں آج کے دن امریکہ نے عوامی جمہوریہ چین کو فوجی ساز و سامان (ماسوائے ہتھیار ) کی فراہمی پر آمادگی کا اعلان کر دیا۔ یہ غیر متوقع اعلان ممکنہ سوویت جارحیت کے خلاف عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی امریکی کوششوں کا حصہ تھا۔ اسی دن کانگرس نے تجارت کے لئے چین کو پسندیدہ ترین ملک قرار دے دیا۔ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار ہونے کے ایک سال بعد ہی چین کو فوجی ساز و سامان کی فراہمی پر آمادگی افغانستان پر سوویت حملہ کے سلسلہ میں امریکہ کی سنجیدگی کا اظہار تھا۔ 1980 میں ماسکو اولمپکس کا بائیکاٹ بھی سویت یونین کے خلاف متعدد اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی تھاْ