اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکہ کا کمیونسٹ چین کو تسلیم کرنے کا اعلان

سرد جنگ کے دوران 15 دسمبر 1978 کو امریکی صدر جمی کارٹر نے یہ ڈرامائی اعلان کیا کہ امریکہ یکم جنوری 1979 سے عوامی جمہوریہ چین ( کمیونسٹ چین ) کی حکومت کو تسلیم کر لے گا اور تائیوان سے تعلقات منقطع کر لے گا۔ 1970 کی دہائی میں امریکہ میں یہ خیال جڑ پکڑنے لگا تھا کہ ۱یک ارب سے زیادہ آبادی والے ملک کے ساتھ تعلقات اقتصادی اور سیاسی طور پر نفع بخش ہوں گے۔ ادھر چین بھی بیرونی دنیا میں تعلقات استوار کرنے کا خواہاں تھا۔ مگر تائیوان سے تعلقات منقطع کرنے کا اعلان بہت سے ارکان کانگرس کو بہت ناگوار گزرا۔ انہوں نے عجلت میں تائیوان سے تعلقات کا قانون پاس کروایا۔ اس طرح تائیوان کو بھی تسلیم شدہ ریاست کا درجہ مل گیا اور اسے ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔