اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکی جہاز انٹرپرائز پر تباہ کن دھماکہ

ہوائی میں پرل ہاربر میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہاز انٹرپرائز پر آج کے دن 1969 میں حادثاتی طور پر ایک راکٹ پھٹ جانے سے ایک پر زور دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں جہاز پر موجود 15 جہاز تباہ ہو گئے جب کہ 27 افراد جاں بحق اور 300 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ یو ایس ایس انٹر پرائز ایٹمی قوت سے چلنے والا اولین طیارہ بردار جہاز تھا۔ راکٹ پھٹنے کے نتیجے میں جہاز پر موجود اسلحہ میں دھماکوں کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا۔ جہاز میں آگ لگ گئی۔ جہاز پر موجود آگ بجھانے کی زیادہ تر سہولیات ناقابل استعمال ہو گئیں۔ مگر جہاز کے عملہ نے بڑی جانفشانی سے آگ پر قابو پایا۔ جہاز پر موجود 32 میں سے 15 طیارے تباہ ہو گئے۔ 27 افراد ہلاک ہوئے اور 314 زخمی ہوئے۔ دھماکوں اور آگ کے باوجود انٹرپرائز کافی حد تک محفوظ رہا۔ کئی مہینے تک پرل ہاربر میں ہی اس کی مرمت اور تزئین نو کا کام ہوتا رہا اور سال کے آخر میں انٹرپرائز ایک مرتبہ پھر میدان عمل میں آ گیا۔

Video URL: