اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا

پاکستان کے بنتے ہی ایک نغمے کی تلاش شروع کر دی گئی جسے پاکستان کے قومی ترانے کی حیثیت سے اپنایا جا سکے۔ اس غرض کے لئے 1949 میں لوگوں کو قومی ترانے کی دھنیں بنانے کی دعوت دی گئی۔ ان میں سے احمد جی چھاگلہ کی بنائی ہوئی دھن کو قومی ترانے کے لئے منتخب کر لیا گیا۔ اب مختلف شعراء کو اس دھن پر نغمے تحریر کرنے کو کہا گیا۔ آخر کار 1952 میں ابوالاثر حفیظ جالندھری کے لکھے ہوئے بول قومی ترانے کے لئے منتخب کر لئے گئے۔ 1954 میں اس نغمے کو سرکاری طور پر قومی ترانے کی حیثیت دے دی گئی اور 13 اگست 1954 کو پہلی مرتبہ ریڈیو پاکستان پر نشر کیا گیا۔ اس کو گانے والوں میں ملک کے 11 نامور گلو کار احمد رشدی ، شمیم بانو ، کوکب جہاں ، نجم آرا ، زوار حسین ، رشیدہ بیگم ، نسیمہ شاہین ، اختر عباس ، غلام دستگیر ، انور ظہیر اور اختر وصی علی شامل ہیں۔

Video URL: 

Comments

msajawal226@gmail.com's picture

Good

Submitted by [email protected] on Sat, 08/13/2016 - 14:10