اشاعت کے باوقار 30 سال

شہزادی الزبیتھ اور فلپ ماؤنٹ بیٹن کی شادی

آج کے دن 1947 میں شہزادی الزبتھ ( موجودہ ملکہ الزبتھ دوم ) نے ویسٹ منسٹر ایبے ، لندن میں ایک شاہانہ تقریب میں اپنے ایک دور کے کزن فلپ ماؤنٹ بیٹن سے شادی رچا لی۔ یونان اور ڈنمارک کا یہ شہزادہ انگریز شہزادی سے شادی کی خاطر اپنے اس حق سے دست بردار ہو گیا تھا۔ شادی کے وقت تخت برطانیہ کی وارث شہزادی الزبتھ کی عمر 21 سال اور فلپ ماؤنٹ بیٹن کی عمر 26 سال تھی۔ شاہ جارج پنجم کی وفات پر 6 فروری 1952 کو الزبتھ تخت نشین ہوئیں۔ اس شادی کے نتیجے میں چار بچے شہزادہ چارلس ، شہزادی این ، شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ ایڈورڈ پیدا ہوئے۔