اشاعت کے باوقار 30 سال

پرل ہاربر پر جاپانی طیاروں کی بمباری

ہوائی کے مقامی وقت کے مطابق 7:55 پر 360 جاپانی طیارے او آہو کے جزیرے پر کیا نمودار ہوئے کہ امریکن نیول بیس پرل ہاربر پر گویا قیامت ٹوٹ پڑی۔ جاپانی طیاروں کے اس حملے میں پرل ہاربر پر تعینات 8 میں سے 5 بحری جنگی جہاز ، 3 تباہ کن جہاز اور 7 دوسرے جہاز ڈوب گئے یا انہیں غیر معمولی نقصان پہنچا۔ 2,400 امریکی ہلاک اور 1,200 زخمی ہوئے۔ جاپان کے 30 طیارے اور 5 چھوٹی آبدوزیں تباہ ہوئیں۔ اور زیادہ سے زیادہ 100 جانیں ضائع ہوئیں۔ خوش قسمتی سے امریکہ کے 3 جناتی طیارہ بردار جہاز اس وقت کھلے سمندر میں جنگی مشقوں میں مصروف تھے اس لئے وہ محفوظ رہے او ر انہوں نے مڈوے کی جنگ میں سارا حساب چکتا کر دیا۔